اوتھل، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، اسکولوں میں طلباء کی حاضری کاتناسب کم

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل میں وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ جاری رہاجس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔گرم ملبوسات جو شہریوں نے الماری میں رکھ دیئے تھے دوبارہ نکال لئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں باران رحمت، صبِح سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔گرم ملبوسات جوکہ شہریوں نے الماری میں رکھ دیئے تھے دوبارہ نکال لیئیاوتھل میں کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش نے شہر میں جل تھل ایک کردیا۔شہری گھروں میں محصور کررہ گئے، اسکولوں میں طلباء کی حاضری کاتناسب کم. صبح سے شروع ہونے والی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافے کا اندیشہ ہے.اس بارش سے جہاں خشک موسم کا خاتمہ ہوگا وہاں فصلوں کے لیئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔اور نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے