بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر جنوری کے دوران 1339ٹریفک حادثات، 24افراد جاں بحق 1745زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کی قومی شاہراہوں پرماہ جنوری کے دوران 1339ٹریفک حادثات میں 24افراد جاں بحق 1745زخمی ہو ئے ہیں۔ ایم ای آر سی بلو چستان کی جا ری کر دہ ماہانہ ررپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ لکپاس مستونگ پر 60ٹریفک حادثات میں 78افراد زخمی، قلات پر 40ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 70زخمی، باغ بانہ خضدار پر 39ٹریفک حادثات میں 61افراد زخمی، دراکلا خضدار پر 47ٹریفک حادثات میں 1شخص جاں بحق 63زخمی، کو یارو خضدار پر 20ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق 45زخمی، ٹیا رو لسبیلہ کے مقام پر 72ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 105زخمی، وندر لسبیلہ کے مقام پر 105ٹریفک حادثات میں 120افراد زخمی، سرانان پشین کے مقام پر 81ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق 169زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ چمن کے مقام پر 9ٹریفک حادثات میں 13افراد زخمی، زیارت کراس پشین پر 30ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق 34زخمی، ناسئی قلعہ سیف اللہ 106ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 120زخمی، شنکائی قلعہ سیف اللہ میں 16ٹریفک حادثات میں 18افراد زخمی، بادیزئی ژوب کے مقام پر 41ٹریفک حادثات میں 45افراد زخمی، مانیکائی شیرانی کے مقام پر 22ٹریفک حادثات میں 33افراد زخمی، گدر سواب کے مقام پر 20ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق 37زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ گو کرٹ کچھی کے مقام پر 18ٹریفک حادثات میں 23افراد زخمی، بختیا ر آباد سبی کے مقام پر 44ٹریفک حادثات میں 50افراد زخمی، کیٹل فارم جعفر آباد کے مقام پر 37ٹریفک حادثات میں 49افراد زخمی، میختر لورالائی کے مقام پر 36ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 43زخمی، ٹراما خضدار کے مقام پر 190ٹریفک حادثات میں 1شخص جاں بحق 226افراد زخمی، ٹراما ژوب کے مقام پر 306ٹریفک حادثات میں 1شخص جاں بحق 343زخمی ہو گئے۔