نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا کوئٹہ سی ایم ایچ کا دورہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کوئٹہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا جہاں پر وزیر داخلہ نے مچھ دہشتگردی واقعہ میں زخمیوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سر زمین کو ہمیشہ آپ جیسے جوانوں کی ضرورت ہے اور پوری قوم کو آپ لوگوں پر فخر ہے مریضوں کے عیادت کے دوران زخمی اہلکار نے اپنے جزبات کا آظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کے مشن کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہمُ نے ان کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمشیہ اپنے ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیے گے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اللہ تعالی سے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔