مولانا محمد حیات نیچاری کو جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، مولاناسکند احمد نیچاری

قلات(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں مولانا سکندر احمدنیچاری مفتی عبدالرب نیچاری مصباح الحق نیچاری ریاض احمد نیچاری حافظ نذیراحمد نیچاری نصار احمد نیچاری سیف اللہ نیچاری دیگر نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی کے رہنماء مولانا محمد حیات نیچاری کوا پنے برادری سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جمعیت علمائے اسلام کی جدوجہد ایک اسلامی فلاحی ریاست کیلئے ہے جس میں عوام کو برابر کے حقوق حاصل ہوں، عوام کا جوش و خروش اور بڑی ٰ تعداد میں جمعیت علمائے اسلام کے نمائندوں پر اعتماد کے اظہار سے اب ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ جمعیت ہی میدان مارے گی، مخالفین کی سیاست زمین بوس ہو چکی اب وہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے منفی حربے استعمال کر رہے ہیں اور لالچ دیکر عوام کا ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر حلقے کے عوام نے ان دھوکے بازوں اور کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیا ہے اور وہ 8 فروری کو کتاب پر مہر لگا کر ان عناصر کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار کامیاب ہو کر عوام کی پانچ سال کی محرومیوں کا زالہ کیا جائیگا۔کارکن 08 فروری کو ہونے والے الیکشن میں آج ہی سے تمام تیاریاں مکمل کرے،جمعیت علماء اسلام نے صوبے کی حقوق خودمختیاری۔ اور غریب عوام کے روزگار کی فراہمی کی بات کی ہے اپنے دور حکومت میں صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں. بلوچستان کے عوام جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہے صوبہ بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے