ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر مکمل پابندی عائد
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) : وفاقی وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر مکمل پابندی عائد کردی۔وزارت داخلہ نے ممنوعہ بورکےاسلحہ لائسنس کےاجراء پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجراء پرپابندی فوری اور تاحکم ثانی لگی رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عوامی مفاد میں لگائی گئی ہے۔