مستونگ، جیل پر بم حملہ، ایک سپاہی زخمی

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں جیل پر دستی بم حملہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد مستونگ میں جیل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،پولیس کے مطابق دھماکے نتیجے میں سپاہی مدثر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے