عام انتخابات کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان میں جینڈر ڈیسک قائم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمیشن بلو چستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کوئٹہ میں "جینڈر ڈیسک” قائم کر دیا گیا یہ ڈیسک 6 فروری سے 10 فروری تک 24 گھنٹے کام کرے گا جینڈر ڈیسک سے خواتین، بزرگ شہریوں، خواجہ سراء، افراد باہم معذوری اور اقلیتی برادری کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن مدیحہ سلیم کی زیر نگرانی اس ڈیسک میں عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا محروم طبقات کے حوالے سے انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے ٹیلی فون نمبر 081-9204413 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے