خاران،پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نورالدین نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ

خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نورالدین نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو خاران میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نورالدین نوشیروانی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے