حالات انتے خراب نہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں،انتخابات اپنے مقرر وقت کو ہوں گے،حاجی شریف خان خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حلقہ پی بی 39سے امید وار حاجی شریف خان خلجی نے کہا ہے کہ حالات انتے خراب نہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں،انتخابات اپنے مقرر وقت 8فروری کو ہوں گے، پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے دہلیز پرجا کر انکے مسائل کو حل کریگی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حلقہ این اے 262سے امید وار حاجی محمد رمضان اچکزئی،آزادامید وار سیف اللہ خان یوسفزئی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39سے آزادامید وار سیف اللہ خان یوسفزئی نے حاجی شریف خان خلجی کے حق میں دستبردار اورحلقہ این اے 262پرحاجی محمد رمضان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سیف اللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ آج تک کسی بھی سیا سی جماعت کے امید وار نے اپنا کیا ہوا وعدہ وفا نہیں کیا جس کی وجہ سے آج بھی ہمارے علا قے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لیکن حاجی شریف خان خلجی نے مشکل حالات میں بھی عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ "تیر "کا نشان اب صرف شریف خان خلجی کا نہیں بلکہ اب ہم سب کا ہے 8فروری کو یوسفزئی قبائل "تیر "پر ٹھپہ لگا یا پیپلز پارٹی کی جیت کو یقینی بنائیں۔ حلقہ پی بی 39سے امید وار حاجی شریف خان خلجی نے سیف اللہ خان یو سفزئی کو یقین دھانی کروائی کہ وہ علا قے کو مسائل کو حل کر نے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر حلقہ این اے 262سے امید وار حاجی محمد رمضان اچکزئی نے حلقہ پی بی 39سے امید وار حاجی شریف خان خلجی کے حق میں دستبردار ہو نے والے سیف اللہ خان یو سفزئی کے اس فیصلہ کو سہراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے