جمعیت علماء اسلام نے صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ ودیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، جمعیت نے صوبے کی حقوق کی جنگ لڑی ہے، صوبوں کی خود مختیاری میں جمعیت علماء اسلام کا اہم رول تھا، کامیاب ہوکر بلوچستان کے عوام کو غربت سے نکال کرکے روزگار فراہم کرینگے، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ غریب عوام کا مقدمہ لڑاہے پارلیمنٹ کے اندر ہو یا پارلیمنٹ کے باھر جمعیت نے ہر دور میں صوبے کی حقوق خودمختیاری۔ اور غریب عوام کے روزگار کی فراہمی کی بات کی ہے، جمعیت علماء اسلام نے اپنے دور حکومت میں صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں۔ اج بھی جمعیت علماء اسلام اس قوم کے ساتھ کا وعدہ کررہاہے کہ اللہ کی نظام کی حکمیت کیلئے جو ووٹ آپ جمعیت علماء اسلام کو دے رہیہو اس پر کوئی خیانت نہیں ہوگی، اور ثابت بھی کی ہے اس کی واضح مثال 73 آئین ہے، جمعیت علماء اسلام کے دور حکومت میں جو کام ہوا ہے، مخالفین بھی اس کا اعتراف کررہے ہیں، کارکن 08 فروری کو ہونے والے الیکشن میں آج ہی سے تمام تیاریاں مکمل کرے، بلوچستان کے عوام جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہے صوبہ بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے