بلو چستان اور پاکستان کی ترقی خوشحصالی اولین ترجیح ہے،پرنس فیصل داؤداحمد زئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39کوئٹہ IIسے امید وار پرنس فیصل داؤداحمد زئی نے کہا ہے کہ بلو چستان اور پاکستان کی ترقی خوشحصالی اولین ترجیح ہے قلات،سوراب کو ئٹہ چمن میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو ئے صو بے کے عوام کے بہتری کے لئے کام جاری رکھیں گے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو نواب سلمان خلجی کے ہمراہ ایم پی اے ہاسٹل میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی،اس موقع پر پر نس فیصل احمد زئی نے حلقہ پی بی 39سے نواب سلیمان خلجی کے حق دستبردار ی کا علان بھی کیا،انہوں نے کہا کہ نواب سلمان ایک مخلص رہنما ہے علا قے کے بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر یں گے سابق و زیر اعلی جام کمال خان نے اس حوالے سے بہت اہم کردار ادا کیا ہمارے لئے سیٹ کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ یہاں بسنے والے عوام کی مفادات عزیز ہے انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میر ی وجہ سے پارٹی نقصان ہوانہوں نے کہا کہ قلات،سوراب، کوئٹہ، چمن میں سڑکیں بننے سے لو گوں کو روازگار کا موقع ملے گا لوگ ان معاشی سر گر میوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہے کو ئٹہ سے قلات کو گیس کی فراہم کرنا ایک بڑا منصوبہ تھا اربوں روپے خرچ ہو ئے مستونگ، منگچر سمیت کئی علا قوں کے لو گوں کو گیس کی سہولیت مل گئی ہماری کوشش ہے آنے والے حکومت میں بلو چستان کے بڑے بڑے میگا پروجیکٹس لایا جا ئے گا اس موقع پر نواب سلیمان خلجی نے پرنس فیصل احمدزئی کو شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا ان کے عزاز کی بات ہے انہوں نے میرے لئے دستبرداری کا اعلان کیا اس معاملے میں جام کمال خان نے اپنا اہم رول ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے