انتخابات میں ہم نے جس منشور کا اعلان کیا اس منشورسے زیادہ اپنے عوام کی خدمت کی، میراسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما حاجی محمد اشرف حاجی محمد عظیم، واجہ محمد رحیم،بی این پی مینگل کے حاجی زاہد حاجی عبدالحمید اور نکر کے دیگر معتبرین نے اپنے 600 افراد کے ہمراہ بی این پی عوامی کے منشور سے اِتفاق کرتے ہوئے بی این پی میں شمولیت اختیار کرلیا۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو پنجگور تسپ میں ممتاز کاروباری وسیاسی شخصیت حاجی محمد اشرف کی رہائش پر گرینڈ شمولیتی پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ حلقہ پی بی 30 ٹو کے امیدوار شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ، حاجی محمد یٰسین زہری،میر ہیبتان زہروزہی،چیرمین یوسی نکر حاجی طاہر بلوچ اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے،شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ لیڈر اپنے عوام اور علاقے کو ایک بہتر سمت دے کر ترقی کی طرف لیکر جاتا ہے بی این پی عوامی جس وژن کے ساتھ عوام کی خدمت کررہا ہے آج اس کے ثمرات سیپورا پنجگور مستفید ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کی سیاست راست گوہی پر مبنی ہے 2018 کے انتخابات میں ہم نے جس منشور کا اعلان کیا اس پر عمل بھی کیا بلکہ منشور زیادہ اپنے عوام کی خدمت اور کام کیا سوشل ویلفیئر جیسے ایک کمزور وزارت میں رہ کر اپنے لوگوں کو بھرپور ریلیف دلایا بے شمار لوگ جو مختلف جان لیوا بیماریوں کے شکار تھے سوشل ویلفیئر کے زریعے انکا علاج کرایا انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے لیے نیتوں کا صاف ہونا لازمی ہے جب نیت کام کرنے کی ہو تو اس پر اللہ تعالیٰ بھی انسان کی مدد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں جو تعلیمی سلسلہ شروع کیاگیا ہے اسے مذید وسعت دینے کے لیے میڈیکل کالج اور انجنئیرنگ کالج بی این پی عوامی کے انتخابی منشور کا حصہ ہیں ہمیں معلوم ہے کہ اصل ترقی علم سے ممکن ہے جب ہمارا چاگرد پڑھا لکھا ہوگا تو ہم بھی دوسرے قوموں کی طرح ترقی کرکے اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ ویڑن اور تعمیری سوچ کو دیں جو انکے مستقبل کے لیے مں صوبہ بندی کرتا ہے انکے بچوں کا مستقبل روشن بنانے میں اپنی شب وروز ایک کردیتا ہے میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ اگر میں دوسرے نمائندوں کی طرح صرف کوئٹہ میں بیٹھ کر ٹائم پاس کرتا تو آج پنجگور میں اتنے بڑے پیمانہ پر ترقیاتی کام نہیں ہوتے یہ پیسے بڑی محنت اور تگ ودو کے بعد جاکر پنجگور کی ترقی پر خرچ ہوئے ہیں اس کی سب بڑی وجہ عوام سے وہ رشتہ خلوص اور محبت ہے جس کے لیے میں اپنی پوری زندگی وقف کرچکا ہوں میری سیاست کا بنیادی مقصد و محور ہر بلوچ کے گدان میں خوشحالی اور ایجوکیشن کے ثمرات پہنچانا ہے پنجگور کے دیہی علاقے جو ہر حوالے سے پسماندگی اور غربت سے گزررہے ہیں ان علاقوں میں تعلیم صحت زراعت روزگار اور ابنوشی کے مسائل کو حل کرکے عوام کو بنیادی ضرورتوں کے حوالے سے ریلیف دلانا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے پنجگور کی ترقی کے لیے جو کام کیئے ہیں ان کاموں کا ہم نے اپنے نومینیشن فارمز میں بھی زکر کیا ہے دوسری پارٹیاں بھی خاص کر نیشنل پارٹی جسے کئی بار اقتدار ملا وہ بھی اپنا کارکردگی رپورٹ سبمٹ کرتے تاکہ عوام کو پتہ چلتا کہ کس کے کھاتے میں کتنا کام ہے میر اسداللہ بلوچ نے حاجی محمد اشرف اور ساتھیوں کو بی این پی عوامی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ انکی اپنی پارٹی ہے اور اب ہم سب ملکر اپنے علاقے کو مذید خوشحالی کی طرف لیکر جائیں گے اور 8 فروری کو ایک تاریخی جیت کے ساتھ خدمت کا سفر وہیں سے شروع کرینگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے