الیکشن کمیشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی غیر قانونی پینافلکس ہٹا دیئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسرز ضلع قلعہ عبداللہ اور ضلع جعفر آباد کی ہدایات پر دونوں اضلاع کے مانیٹرننگ ٹیموں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بل بورڈز، ہورڈنگز اور پینافلکس ہٹا دیئے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام سرکاری املاک(عمارتوں، دیواروں، کھمبوں، پلوں وغیرہ) پر کسی بھی قسم کا انتخابی مواد لگانا ممنوع ہے۔ اسی طرح وال چاکنگ پر بھی پابندی ہے اسی طرح بل بورڈز، ہورڈنگز اور پینافلیکس پر بھی مکمل پابندی ہے