پارلیمان میں میرے آنے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے،نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)شہدائے بلوچستان فورم کے سربراہ نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ٹویٹر)ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ایک بار پھر دہشتگردوں نے تاریخ دہرانے کی کوشش کی۔ اور مجھ پر گرنیڈ حملہ کیا۔ الحمداللہ میں محفوظ رہا پر ہمارے کچھ ساتھی زخمی ہوئے۔ میرے والد کو بھی الیکشن کمپین میں شہید کیا گیا اور آج مجھ پر حملہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ ہماری الیکشن مہم کو ثبوتاژ کرنے اور ہمارے مشن سے ہمیں ہٹانے کیلئے ایک بار پھر دہشتگرد عناصر سر اٹھانا شروع ہو چکے ہیں۔ ان حملوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پارلیمان میں میرے آنے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ میں واضع کردینا چاہتا ہوں کہ ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں۔ ہم کسی صورت اپنی الیکشن مہم معطل نہیں کریں گے اور نا ہی اپنے نظریے سے پیچھے ہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے