میں اور میرا خاندان ان بزدلانہ کارروائیوں سے نہ پہلے خوفزدہ ہوئے ہیں نہ اب ہونگے،ظہوربلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج صبح کے وقت بلیدہ میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا۔ میں اور میرا خاندان ان بزدلانہ کارروائیوں سے نہ پہلے خوفزدہ ہوئے ہیں نہ اب ہونگے۔ ہم اپنی دھرتی کے دفاع، نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ و ترقی کیلئے اپنے بھائیوں سمیت خاندان کی کئی افراد کے قربانی دے چکے ہیں۔ ان دہشتگردوں کا نہ کوئی نظریہ ہے نہ ایمان بلکہ یہ انسانیت، اخلاقیات اور بلوچ روایات کے دشمن ہیں۔ میرا سوال ہے ان بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کے ٹھیکیداروں سے کہ ان دہشتگردوں کی بار بار چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر خاموش کیوں ہیں؟ کیا ہمارے گھروں میں موجود عورتیں اور بچے بلوچ قوم کی عزت نہیں ہیں؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے