عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں 8فروری کو پاکستان میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ ہوگا، حاجی رمضان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پیپلزپارٹی کے رہنما و حلقہ این اے262سے امیدوار حاجی محمدرمضان اچکزئی اور پی بی 40سے امیدوار سردارزادہ صمدخان گورگیج نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں انشا اللہ 8فروری کو پاکستان میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ ہوگااور جیت ”’تیر“کی ہوگی، ہمارے پاس ایک عوام اور غریب دوست منشور ہے جو عوام کی زندگی بہتر بنائے گاوعدہ کرتے ہیں کہ حکومت میں آکر انتخابی منشور کے ہر نکتے پر عمل کریں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو انتخابی مہم کے سلسلے میں اے ون سٹی بروی رو ڈ میں کارنرمیتنگ،اور کلی شیخ ماندہ میں معززین اورانجمن نوجوانان شیخ ماندہ کے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کارنر میٹنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماؤں میر اکرم بنگلزئی، میر شہریار ساسولی، علاوالدین کاکڑ،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈرشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عبداللہ درانی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوامی سیاسی و جمہوری جماعت ہے ان شاء اللہ 8فروری کو جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہو گی پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس عوام کے تمام تر مسائل کا حل موجود ہے پاکستان پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی محافظ جماعت ہے اور انتخابات کے لئے پارٹی نے ایک عوام دوست منشور پیش کیاہے اقتدار میں آکر منشور پرعملدرآمدکرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوئی لیکن پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہر موڑ پر کامیابی حاصل کی، شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ومرد حر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی8فروری کو انتخاباتت میں کلین سویپ کر کے حکومت بنائے گی۔اس موقع پرعلاقے کے معتبرین اور نوجوانوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔