حب، کسٹمز حکام کی کارروائی 45کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام نے کارروائی کر تے ہوئے 45کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق خضدار کلکٹریٹ حب کے علاقے میں کسٹمزحکام نے کاروائی کر تے ہوئے دو ٹرکوں سے دوران تلاشی لیپ ٹاپ، مختلف انجکشن، الیکٹرونکس،آٹو پارٹس، پیپر رولز، پلاسٹک شاپراور چائنیز نمک،سمیت اور دیگر خوردنی اشیا ء بر آمد کر کے قبضے میں لے لی، بر آمد شدہ سامان کی قیمت 45 کروڑ روپے بنتی ہے مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے