بی این پی عوامی پارلیمانی سیاست کے زریعے اپنے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کا خواہاں ہے، اسد بلوچ
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ واقع خدابادان میں عظیم الشان گرینڈ شمولیتی پروگرام اور پریس کانفرنس بی این پی مینگل کے سینئر نائب صدر سابق ضلعی وائس چیئرمین ایڈوکیٹ محمد یونس بلوچ ایڈوکیٹ امان اللہ بلوچ،عبدالمالک بلوچ محمد رحیم،حاجی محمد طاہر حاجی عبدالقادر حاجی محمود نے اپنے 250 ساتھیوں دوست واحباب اور خاندان کے افراد کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی گرینڈ شمولیتی پروگرام کے مہمان خاص بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میراسداللہ بلوچ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی میئر عبدالباقی بلوچ ملا حاجی عبدالغنی بلوچ حاجی محمد آدم شمبے زئی زبیرایوب شمبے زئی حاجی محمد یٰسین حاجی شکور رئیس حاجی خالد ملک میران عطاء اللہ اور دیگر شامل تھے محمد یونس ایڈوکیٹ نے شمولیت کے موقع پرکہا کہ ہم بی این پی عوامی کے مرکزی صدر کی کارکردگی اور پارٹی پالیسیوں سے متاثر ہوکر شامل ہوئے ہیں نیشنل پارٹی میں ورکر کو گن مین کی عینک سے دیکھا جاتا ہے اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ایک ترقی پسند سوچ رکھتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہر بلوچ کا بچہ تعلیم یافتہ خوشحال برسرروزگار ہو اس مقصد کے لیے ہم سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کی بھساکیوں پر اسمبلیوں میں پہنچنے کی جستجو کررہے ہیں وہ عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے بلکہ ان سے مخبروں جیسا کام لیا جاتا ہے جس طرح نیشنل پارٹی سے 2013 میں لیاگیا اسکے ہاتھوں سینکڑوں گھر اجاڑے گئے یہ ایک مرتبہ پھر مخبری کے عوض اقتدار پر چمٹنے کے لیے دردر سرگردان ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی ایک جمہوری پارٹی ہے اور پارلیمانی سیاست کے زریعے اپنے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی اور تبدیلی لانے کا خواہاں ہے پنجگور کے عوام سے کہتا ہوں کہ وہ ایسے لوگوں سے دور رہیں جو بعد میں ان کے لیے پیشمانی کا باعث بنیں بی این پی عوامی نے ہمیشہ بلوچ مفادات کا تحفظ کیا اور حکومتوں میں شامل ہوتے ہوئے بھی بلوچستان کے مفادات کے خلاف پالیسیوں پر آواز اٹھایا انہوں نے کہا کہ پنجگور کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے چیدگی پنجگور گچک روڑ جس کے لیے ہماری کوششوں سے 23 ارب روپے منظور ہوچکے ہیں اور اس روڑ کا باقاعدہ ٹینڈر بھی ہوا ہے پنجگور کی ترقی کے لیے سنگ میل رکھتا ہے اس روڑ کے بننے کے پنجگور میں ہزاروں افراد کو روزگار بھی ملے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام ترقی پسند سوچ کے ساتھ ہیں 26 جنوری کو جو ریلی نکلا وہ ایک ریفرنڈم تھا نیشنل پارٹی آج اگر گھر گھر ووٹ کی بھیک مانگنے نکلا ہے اس کا ایک وزیراعلی بھی تھا تمام بجٹ انکے دائرہ اختیار میں تھا پھر بھی پنجگور کو ایک کروڑ کا پروجیکٹ نہیں دے سکا اربوں روپے پارٹی کے کرتا دھرتاؤں نے جعلی سسکیموں کے نام پر لوٹ کر عوام کو پسماندگی اور مسائل کی دلدل میں چھوڑ دیا عوام دوبارہ انکو ووٹ دینے کی غلطی نہ کریں جو بعد میں انکے لیے پریشانی کا باعث بنے۔