اگر کسی میں ہمت ہے تو چوروں کی طرح چپ کر وار نہ کریں بلکہ سامنے آکر وار کر ے،حاجی علی مدد جتک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزدامیدوار سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک میر فرید خان رئیسانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج سریاب میں ہمارے پارٹی دفتر پر نامعلوم نقاب پوشوں نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں ہمارے چار کارکن زخمی ہوگئے ہم اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر کسی میں ہمت ہے تو چوروں کی طرح چپ کر وار نہ کریں بلکہ سامنے آجائے تاکہ انہں بھی پتہ چل جائے کہ ان کا ٹکر کس سے ہوا ہے حاجی علی مدد جتک کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح بزدلانہ حملوں کا مقصد صاف طور پر واضح ہوچکا ہے کہ دہشتگردی ہار چکے ہیں پیپلز پارٹی جیت چکی ہے ہم نے ملک کیلئے شہدا دیئے ہیں جس میں محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح بزدلانہ حملوں کے پیچھے شکست خوردہ عناصر ہیں جو ملک میں دہشتگردی کرکے خوف وہراس پھیلاتے ہیں پیپلز پارٹی ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرگے گی اور 8فروری کو عوام پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرکے برسر اقتدار لائے گی انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے تاکہ ملک سے دہشت گردی لاقانونیت اور مہنگائی کا خاتمہ کیا جاسکے پیپلز پارٹی برسر اقتدار آئی تو نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی۔