امیدواروں کا انتقال،این اے 8، پی کے 22 اور 91 میں انتخابات ملتوی

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)باجوڑ این اے 8، پی کے 22 اور 91 میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

ریٹرننگ آفیسرنے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 8 اور پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 91 کوہاٹ میں بھی الیکشن ملتوی کر دیئے گئے، پی کے 91 کے امیدوار عصمت اللہ خٹک 30 جنوری کو فوت ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے