الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے دفاتر پر حملوں کا نوٹس لیں،میر چنگیز خان جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کا سریاب روڈ پر پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے کارکنوں غلام اللہ، نصراللہ،محمد جاوید، عبدالطیف اور عبیداللہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، بیان میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو گولیوں اور بم حملوں سے ڈرانے کی شرپسندوں کی کوشش ناکام ہوگی، انتظامیہ شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں اور الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے دفاتر پر حملوں کا نوٹس لیں۔