8 فروری کو عوام نے شیر پر مہر لگا کر ترقی کا سفر پھر سے شروع کرنا ہے، فاطمہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی رہنماء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) وہ واحد جماعت ہے جو عوام کئے گئے وعدے ہر صورت میں پورے کرتی ہے 8فروری کو عوام نے شیر پر مہر لگا کر ترقی کا سفر پھر سے شروع کرنا ہے،مخالفین سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بے جاتنقیدکر رہے ہیں جنہیں ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔یہ بات انہوں نے منگل کو سریاب روڈ، جائنٹ روڈ، جان محمدروڈ،میکانگی روڈ، کواری روڈ، غوث آبادسمیت دیگر علاقوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی انتخابی کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جب بھی برسراقتدار آئی ہے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاہے جس کا واضح ثبوت موٹر ویز کی تعمیر، گوادرسی پورٹ اوردیگر بڑے بڑے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ2018ء کے انتخابات میں ایک سازش کے تحت مسلم لیگ(ن)کے مینڈیٹ کو چوری کرکے نااہل شخص کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا گیا جس نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ اداروں کو آپس میں لڑانے اور حساس تنصیبات پر حملے کئے۔انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کو ایسے عناصر کو ووٹ کے ذریعے مستردکردیں جو پاکستان مخالف ایجنڈے پر کاربندہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) انتخابات میں بلوچستان سمیت چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرکے دوبارہ اقتدارمیں آکرملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہاکہ 8فروری کاسورج مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا عوام انتخابات کے دن گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز جاکر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے انتخابی نشان”شیر“ پر مہرلگاکرانہیں بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے