ہوگاعوام پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، سردارزادہ صمد خا ن گورگیج
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و حلقہ پی بی 40کے نامزد امیدوار سردارزادہ صمد خا ن گورگیج، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری،حاجی ظہور احمد بادینی، ملک عیسیٰ چنگیزی،سردارزادہ دودا خان گورگیج نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگ نفرت، تقسیم اور انتشار کی نہیں بلکہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوامی اور تعمیری سیاست چاہتے ہیں لوگوں کو الزام تراشی اور ماضی کی سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں، عوام سنجیدہ سیاست اور نئی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے، عوامی مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے 10نکاتی ایجنڈے اور منشور میں ہے عوام 8فروری کو واضح اکثریت کے ساتھ پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کو سردار عارف روڈ،مری کالونی نیو ہزارہ ٹاون،محلہ باگ نزد تیموری پارک میں انتخابی دفاتر کی افتتاحی تقریب اور کلی خلی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنما نامزد امید وار پی بی حلقہ 40 سردار زادہ صمد خان گورگیج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا عزم ہے کہ نفرت اور تقسیم کو دفن کرکے رہے گی پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو عوام کی طرف دیکھ رہی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں عوام اپنے ووٹوں سے ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو ان کی خدمت کرے گی دیگر سیاسی پارٹیوں کو عوام کے مسائل کی فکر نہیں ہے اور وہ چوتھی مرتبہ صرف اقتدار میں آنا چاہتے ہیں یہ لوگ نہ ملک چلا رہے ہیں بلکہ الٹا معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے 10نکاتی معاشی معاہدہ تیار کیا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ نقالوں سے ہوشیار رہیں اور صرف تیر پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگاعوام پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔