پیپلز پارٹی کو پتہ ہے ملک کو برے حالات سے کیسے نکالنا ہے،آصف زرداری

کہوٹہ (ڈیلی گرین گوادر)شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پتہ ہے کہ ملک کو برے حالات سے کیسے نکالنا ہے۔ پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا تھا، آگے بھی نکالیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہوٹہ کے لیے بڑی ترقیاتی اسکیمیں لانے کا اعلان کردیا۔

انتخابی جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہوٹہ میں اسپتال، سڑکیں، میڈیکل کالج، یونیورسٹی بنانے کے ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک برے حالات میں ہے، ہم برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے، ہر چیز وہ گی جو عوام کی خواہش ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو یہ نہیں پتا کہ کہوٹہ کہاں ہے، یہاں آنےکے لیے ان کو راستہ ڈھونڈنا پڑتا ہے، یہاں بہت ٹھنڈ ہے اور راستہ خراب بھی ہے، پہلا اعلان کرتا ہوں کہ یہاں سڑک بناؤں گا۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، آپ کے مسائل حل کریں گے، ہم پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے اور بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے عوام کو گیس سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے، یہاں اسپتال، میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ ملک برے حالات میں ہے مگر ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے