پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی غیرقانی ایرانی ڈیزل سے لوڈ ٹرک ڈرائیور گرفتار
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر غیرقانی ایرانی ڈیزل سے لوڈ ٹرک کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر ڈرائیور روڈ پر لگیروڈ بریکر کو توڑ کر گاڑی بھگا کر لے گیا جب کوسٹ گارڈز کی کیو آر ایف نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اس کا پیچھا کیا تو ڈیزل مافیاء کے کارندے قدیر احمد ولد داد محمد نے بدزیعہ(کار) کوسٹ گارڈز کی کیو آر ایف گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مین روڈ کے درمیان میں اپنی گاڑی کھڑی کرکے روڈ کو بلاک کردیا اور ڈیزل والی گاڑی کو بھاگنے میں مدد کی جب کوسٹ گارڈز کے عملے نے فوری طور پر قدیر احمد ولد داد محمد کو حراست میں لے لیا تو ڈیزل مافیاء نے کوسٹ گارڈز کے خلاف حب چوکی میں احتجاج کرنا شروع کیا اور روڈ بلاک کردیا کوسٹ گارڈز کا عملہ قدیر احمد کو چارا جوئی کے لیے حب پولیس اسٹیشن لے کر گیا تو ڈیزل مافیاء نے ڈنڈے آٹھا کر تھانے کا گھیراؤ کرلیا اور دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ ہمارے بندے کو چھوڑ دو ورنہ ہم آپ کو یہاں سے جانے نہیں دیں گے واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگنگ کی روک تھام کے لیئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معثیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔