مسلم لیگ (ن) کوئٹہ میں بھا ری ووٹ بینک رکھتی ہے 8فروری کامیابی حاصل کریں گے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی جنرل سیکر ٹری اور قومی اسمبلی کے حلقہ 263سے امید وار جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کے حق میں پارٹی امید وار عبد الخالق اچکزئی کو دستبردار کا فیصلہ کیا ہے، قلعہ عبداللہ اور چمن میں (ن)لیگ پشتونخوا کی مکمل حمایت کریگی، میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کی بات کی ہے 8فروری کو ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی مسلم لیگ (ن)بھا ری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی سینئر نائب صدر ملک ظاہر خان کاکڑ، ایڈ یشنل جنرل سیکر ٹری نصیر اچکزئی، جوائنٹ سیکر ٹری وہاب اٹل، حاجی عبد المنان درانی، گل اچکزئی، حاجی عبد الکبیر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی ہم سب کو اپنے سینے سے لگاتے ہیں، این اے 266پرپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کی پوزیشن مضبوط ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ کامیابی حاصل کریں گے (ن)لیگ پشتونخوا میپ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اس موقع پر ایڈ یشنل جنرل سیکر ٹری نصیر اچکزئی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ میں بھا ری ووٹ بینک رکھتی ہے اور 8فروری کو بھا ری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اس مر تبہ سندھ میں حکومت بنا نے کا خواب بھول جائے، بلال بھٹو کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میاں محمد نواز شریف کو چیلنج کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی کار کر دگی دیکھنی ہے تو پنجاب دیکھ لیں اور اگر پیپلز پارٹی کی کار کردگی دیکھنی ہے تو سندھ دیکھ لیں گے 8فروری کو عوام تر قی کا فیصلہ کرکے میاں محمد نواز شریف کو ایک مر تبہ پھر وزیر اعظم منتخب کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے