محکمہ موسمیات کی بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات نے 2سے 3فروری کے درمیان کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2سے 3فروری کے درمیان نو کنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، او مارڑہ، پنجگور، خاران، نو شکی، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بار کھان، مو سیٰ خیل، کو ہلو، جھل مگسی، لو رالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبد اللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش میں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے مو سلا دھار بارش کے باعث بار کھان، کو ہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین اور خضدار کے مقامی ندی نالوں میں طغیا نی کا خدشہ ہے جس کے باعث سیا حوں کو محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔