قلات، ویگن اور ٹوڈی کار میں تصادم، خواتین بچوں سمیت 9 افراد زخمی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں ویگن اور ٹوڈی کار میں تصادم، خواتین بچوں سمیت 9 افراد زخمی، ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق مستونگ ٹو قلات روٹ کی ویگن اور ٹوڈی کار میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مرجان کے ایریا میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی زخمی افراد میں خواتین سمیت عیان ولد فدا حسین مگسی سکنہ قلات ثاقب ولد محمد حنیف قلات شاہ ولی ولد عبدالغفور غلام محمد ولد حاجی آغا محمد حافظ ندیم ولد عبدالطیف ساکنان کوئٹہ شائستہ خان ولد محمد افضل سرپرہ نجیب اللہ ولد نور احمد بنگلزئی حاجی محمد رفیق ولد بیگ محمد قوم رند ساکنان مستونگ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے