عوام کی خدمت کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں عوامی حقوق کی دفاع اور ترقی میرا مشن ہوگا، محمد صادق سنجرانی
نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین سینیٹ و پی بی 32 چاغی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں عوامی حقوق کی دفاع اور ترقی میرا مشن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجرانی ہاؤس نوکنڈی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ضلع چاغی کے عوام نے خدمت کا موقع دیا اور اپنے ووٹ سے تبدیلی لائی تو آج وعدہ کرتا ہوں کہ ضلع چاغی کو ماڈل ضلع بناؤنگا عوام کی معیار زندگی بلند کرنے اور ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑونگا انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی سمیت رخشان کے عوام کا پاک ایران اور افغانستان کے سرحدی علاقوں سے کاروبار کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں ان علاقوں سے کاروباری حلقوں کو باعزت روزگار اولین ترجیح ہیسرحدی علاقوں میں کاروباری مارکیٹیں بنانے کیلئے کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ میرا پہلا انتخابی جلسہ ہے جہاں میں آپ لوگوں سے مخاطب ہو مجھے پختہ یقین ہے کہ میں دیر سے آیا ہوں لیکن اس سے پہلے آپ لوگوں نے بذات خود میرے لیے الیکشن کیمپئین چلائے ہیں جس پر میں آپ سب کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ مطمئن ہوں کہ ضلع چاغی کے عوام میرے حق میں فیصلہ دینگے انہوں نے کہا کہ بڑے دعوے نہیں کرتا ہوں کارکردگی خود دکھائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹ ضلع چاغی میں تبدیلی و ترقی کی ضمانت ہونگے کسی کو مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام ایک بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر اپنی بہتر مستقبل کیلئے ووٹ ڈالیں اجتماع سے میر تاج محمد کبدانی،سردار حاجی امان اللہ کبدانی،حاجی محمد رفیق ساسولی،نواب انور جان ایجباڑی،سید تاجل شاہ،بلال شہزاد،حاجی یار محمد برہانزئی، حاجی محمد خیر ایجباڑی،حاجی عبدالسلام حسنزئی،عبدالباقی ڈیگارزئی نے بھی خطاب کیا۔