عدالت سے عمران خان کے سزا پر خوش نہیں لیکن انکے عمل سے آج انہیں یہ برے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں، سردار یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر و این اے 252سے ٹکٹ ہولڈر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عدالت سے عمران خان کے سزا پر خوش نہیں لیکن انکے عمل سے آج انہیں یہ برے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں ملک کی ترقی کیلئے نوازشریف کا چھوتی بار وزیر اعظم بننا ضروری ہے ہماری لڑائی پی پی سمیت کسی جماعت سے نہیں بلکہ ہم مہنگائی دہشت گردی جہالت و غربت سے لڑ رہے ہیں بلاول بھٹو کو نادان مشیر مل گئے، جو ن لیگ کو ٹارگٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں لورالائی میں سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب ناصر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنے الیکشن میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ سبکو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہئے انہوں نے الیکشن صاف وشفاف ہونے چاہئے دھاندلی کرائی گئی تو نتائج پر تحفظات کر اظہار کرینگے لوگوں کا رسپانس نہایت شاندار ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس الیکشن میں آزاد امیدوار بڑی تعداد میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے ہمارا مقابلہ ملک میں کس کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو کے نادان مشیر انہیں ن لیگ کو ٹارگٹ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سمجھتے ہیں، ن لیگ کو ٹارگٹ کرکے وہ اپنا ووٹ بینک بڑھا سکیں گے۔ن لیگی رہنما ء نے کہا کہ نیب پر بات کرنے کو تیار نہیں، ہم احتساب کے عمل کے خلاف نہیں، جن کا احتساب ہونا چاہیے ان کا ہوتا نہیں ہے لوگ گالم گلوچ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں میرا حلقہ چار اضلاع پر مشتمل ہے اور نہایت پسماندگی کا شکار ہے کامیابی ملی توعوام کے مسائل کو زمہ داری کیساتھ حل کرونگا۔