تیل،گیس کےذخائرکی تلاش کیلئےمشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،نگران وزیر اعظم
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو انرجی ایکسپورٹر بنانے کیلئے تیل،گیس کےذخائرکی تلاش کیلئےمشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہرممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔
اسلام آباد میں پٹرولیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مہمان خصوصی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اعزازی مہمان تھے۔انوار الحق کاکڑ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کو معدنی صلاحیت کواستعمال کرنےکےاجتماعی عزم کی عکاس قرار دیتے ہوئےکہا کہ توانائی کے شعبے میں خود انحصاری ہی کی منزل تک ہی نہیں پہنچنا ، پاکستان کو انرجی ایکسپورٹر بھی بنانا ہے ۔
انہوں نے کہا قدرت نے پاکستان کو بے شماروسائل سے نوازا ہے۔ تیل،گیس کےذخائرکی تلاش کیلئےمشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن مدد اور تعاون کرے گی ۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سرمایہ کاری کیلئےکردارپرایس آئی ایف سی اوروزارت توانائی کو بھی سراہا ۔