بلوچستان میں کیڈٹ کالجز علم کی روشنی پھیلانے میں سرگرم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے کیڈٹ کالجز صوبہ بھر میں تعلیم کی ترقی اور کیڈٹ کالجز میں زیرِ تعلیم طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

کیڈٹ کالج جعفرآباد، کیڈٹ کالج پشین، کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ، کیڈٹ کالج نوشکی، کیڈٹ کالج پنجگور، کیڈٹ کالج کوہلو، آور ان کیڈٹ کالج، کیڈٹ کالج ڈیرہ بگتی، کیڈٹ کالج گوادر، مستونگ کیڈٹ، گرلزکیڈٹ کالج کوئٹہ اور کیڈٹ کالج شیخا فاطمہ بنت مبارک تربت صوبے میں تعلیم کی شمع روشن کر رہے ہیں۔ان کیڈٹ کالجز میں پورے صوبہ بلوچستان سے بڑی تعداد میں طلباء زیورِ تعلیم وتربیت سے بہرامند ہو رہے ہیں، ان کیڈٹ کالجز کو دورِحاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ہر سہولت سے آراستہ کیا گیا ہے۔

ان کیڈٹ کالجز میں جدید آلات و سہولیات سے آراستہ لیبارٹریز سمیت ہزار ہا کتب پر مبنی جدید طرز کی لائبریری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی کمپیوٹر لیبز موجود ہیں، ان کیڈٹ کالجز میں غیر نصابی سرگرمیاں اور مختلف قسم کے کھیلوں کیلئے کھلے اور وسیع کھیل کے میدان، گھڑسواری کے لیے صحت مند اور تربیت یافتہ گھوڑے اور سوئمنگ پول موجود ہیں۔

ان کیڈٹ کالجز میں غیر نصابی سرگرمیاں اور مختلف قسم کے کھیلوں کیلئے کھلے اور وسیع کھیل کے میدان، گھڑسواری کے لیے صحت مند اور تربیت یافتہ گھوڑے اور سوئمنگ پول موجود ہیں، لڑکوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے شہر تربت میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ صوبے کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج بھی قائم کیا گیا۔

تربت گرلز کیڈ ٹ کالج میں سالانہ 400 طالبات 8ویں تا 12 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کر رہی ہیں، یہ تمام کیڈٹ کالجز ملک و قوم کو آنے والے وقت میں ایسے قابلِ رشک سپوت فراہم کرینگے جو عملی میدان میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے