کوئٹہ میں ریلی نکالنے والے پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف مقدمات درج

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ریلی کے خلاف کوئٹہ کے 3 تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔کوئٹہ کے جناح ٹاؤن، گوالمنڈی اور سٹی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں پی ٹی آئی کے این اے 263 کے رہنما سالار خان کاکڑ، پی بی43 کے امیدوار دوداخان شاہوانی کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں پی ٹی آئی کے پی بی 44 کے امیدوار ملک فیصل دہوار کو بھی نامزد کیا گیا ہے،ریلی میں شریک پی ٹی آئی دیگر کارکنان کو بھی مقدمات میں نامزد کیا گیا یے۔مقدمات کی ایف آئی میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے بغیر اجازت ریلی نکالی اور روڈ بند کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، ریلی کے شرکا نے پولیس کو دھکے دئیے اور کار سرکار میں مداخلت کی۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد امیدواروں نے ضمانت نہ کرائی تو ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے، مانیٹرنگ کمیٹی کے پاس شکایت کی صورت میں امیدوار انتخابات سے باہر ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے