وزراء اور سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگراں حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء اور سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2024 کے قریب آتے ہی حکومت نے وزراء اور سرکاری ملازمین پر سفری پابندی عائد کی ہے۔ نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک غیر ملکی دوروں کی اجازت منسوخ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفری پابندی انتخابی عمل کی تکمیل اور نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک منسوخ رہے گی۔