نوابزادہ اسد اللہ رئیسانی کی نماز جنازہ کل صبح 9بجے شہدا قبرستان کانک میں اداکیاجائے گا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف آف سراوان، سابق گورنر بلوچستان اور سابق وفاقی وزیر نواب غوث بخش رئیسانی کے بڑے صاحبزادے نوابزادہ میر اسد اللہ جان رئیسانی پیر کو انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ آج (منگل 30 جنوری کو) صبح نو بجے کانک میں ادا اور شہدا قبرستان کانک میں سپرد خاک کیا جائے گا، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سراوان ہاوس کانک میں لی جائے گی۔ چیف آف سراوان سابق گورنر بلوچستان و وفاقی وزیر نواب غوث بخش رئیسانی کے بڑے صاحبزادے نوابزادہ میر اسداللہ جان رئیسانی پیر کے روز کراچی میں انتقال کرگئے، وہ چیف آف سراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے بڑے بھائی اور شہید نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کے والد تھے، مرحوم کا جسد خاکی کو پیر کی شب کراچی سے ان کے آبائی علاقے کانک منتقل کیا گیا، ان کی نمازہ جنازہ آج صبح نو بجے کانک میں ادا اور انہیں شہدا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سراوان ہاوس کانک میں لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے