محکمہ کے جتنے بھی پروموشن کے کیسز ہیں انکو مکمل کرنے میں مذید تیزی لائی جائے، قمبر دشتی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی کی زیر صدارت محکمہ میں ڈپارٹمنٹل پروموشن بی پی ایس(1-15) کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کے تینوں سرکلز کے چیف انجینئر روڈز ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات امیر حمزہ زہری چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کو محکمہ میں پروموشن کیسز کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا کہ دوران سروس ملازمین کے لئے پروموشن حاصل کرنا انتہائی اہم اور لازمی جز ہوتا ہے اور ہر ملازم کی یہ اولین کوشش ہوتی ہے کہ اسے اسکے ٹاہم پیریڈ میں ترقی ملے انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے جتنے بھی پروموشن کے کیسز ہیں انکو مکمل کرنے میں مذید تیزی لائی جائے تاکہ ملازمین کو انکا حق صحیح وقت پر مل سکے۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا ہماری اولین کوشش یہی ہے کہ محکمہ میں پروموشن کے حوالے سے جتنے بھی مسائل ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائے تاکہ کسی بھی ملازم کو سروس کے حوالے سے کسی بھی قسم کا نقصان نا پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے