صنم جاوید کا این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید نے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی جانب سے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کی تصدیق ان کی بہن فلک جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ صنم جاوید نے حلقہ این اے 119 میں آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے