سردار اختر جان مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی اور سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔اعتراض کنندہ یاسر احمد نے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ ریٹرننگ افسر نے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جبکہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے تھے۔ ہائیکورٹ نے بھی الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ انتخابی معاملہ کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے، اختر مینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں، اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے