حب، ڈکیتی کی وارداتیں 2روز قبل لٹنے والا تاجر آج پھر لٹ گیا
حب(ڈیلی گرین گوادر)بیروٹ اور سٹی تھانے کی حدود میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتیں۔ 2 روز قبل لٹنے والا تاجر آج پھر لٹ گیا۔ ڈکیتوں نے ہندو تاجر کے دوکان سے 2 موبائل اور ایک لاکھ روپے سے زائد کیش رقم لوٹ لی۔ یہی تاجر 2 روز قبل بھی ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے گنوا چکا تھا۔ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی حب کے علاقے سٹی اور بیروٹ تھانے کی حدود میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تاجروں میں تشویش کی لہر 2 روز قبل ڈکیتی کا شکار ہونے والا ہندو تاجر آج پھر سٹی تھانے کی حدود میں لٹ گیا ہندو تاجر کے دکان پہ مسلح افراد نے ڈکیتی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی جبکہ 2 موبائل فون بھی لے اڑے۔ یہی ہندو تاجر 2 روز قبل بیروٹ تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کا شکار ہوا تھا۔ بیروٹ تھانے اور سٹی تھانے حدود میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث تاجر برادری میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔ ہندو کمیونٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ تاجر برادری اور بالخصوص ہندو تاجر ڈکیتوں کے نشانے پر ہیں جس کے باعث کمیونٹی عدم تحفظ کا شکار ہے۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔