جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی، مولانا عبدالغفورحیدری
قلات (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل این اے 261 سے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پہلی ٹیکسی کا نعرہ لگایا ناکام ہوا پاکستان پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا مکان کے نام پر عوام کودھوکہ دیا فتنہ خان نے ایک کروڑ ملازمتیں پچاس لاکھ گھر بنا کر دینے کا علان وہ بھی فراڈ نکلا چند سردار علماء اور مدارس کی توحقین کررہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے جسکو اختلاف ہے وہ ذاتی طور پر اختلاف کر سکتے ہیں مگر علماء اور مدارس کی توحقین قبول نہیں عوام 8 فروری کو ان لٹیروں ڈاکوؤں کا محاسبہ کرے اور کتاب پر ٹھپہ لگا کر جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے ہم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں تمام لوگوں کو یکساں حقوق میسر ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں ایک گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب اور میڈیاں سے بات چیت گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع جمعیت علماء اسلام کی پر پی بی36 سے نامزد امیدوار سردارزادہ میرسعیدجان لانگو آغا عتیقء الرحمن شاہ حافظ محمد قاسم لہڑی مولانا عبدالعزیز مینگل عبد القدوس عباس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی جمعیت علماء اسلام نے ملک کو ایک متفقہ آئین دیا انہوں نے کہا کہ سیکولر قوتیں ملک کے اسلامی آئین کو تبدیل کرنے کی کوششیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بدامنی اور سردی کے باوجود اپنے حلقوں میں الیکشن کمپئین میں مصروف ہے 2018 کی تاریخ دھرائی گئی تو مزاحمت کریں گے انہوں نے جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے اپنے ملک وعلاقے کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مزہب قرار دیا صوبوں کی خودمختاری آٹھارویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد سے ممکن ہوگا اٹھارویں ترمیم سے مکمل صوبوں کو حق تو نہیں ملے البتہ صرف اشک شوئی ہوئی انہوں نے کہا کہ ساحل وسائل اور معدنی ذخائر پر یہاں کے رہنے والی اقوام کا حق ہے انہوں نے کہا کہ فیملی لاز ترمیم میں ہم رکاوٹ بنے رہے کیونکہ شریعت سے متصادم تھی مذہبی امور کمیٹی نے میری سربراہی میں اسلام سے متصادم کئی بلوں کو واپس کردی اگر آئین پر عملد درآمد ہوتا تو یہ ملک اسلامی فلاحی ریاست کا منظر پیش کررہا ہوتا ہماری تحریک کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوگئی اور ملک تباہی سے بچ گیا اس ملک کی اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے جمعیت علماء اسلام کی کوششوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا روٹی کپڑا اور مکان ایک فریب اور فراڈ ہے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان اور 50 لاکھ گھر بھی فراڈ ثابت ہوا ہماری تہذیب اور کلچر کو ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہے مسلم لیگ نے پیلی ٹیکسی کا نعرہ لگایا مگر وہ ناکام ہوگئے پیپلز پارٹی نے بیس سالوں روٹی کپڑا مکان کے نام پر قوم کو دھوکا دیا ہے۔