الیکشن میں بلوچستان کو لاوارث اور مال غنیمت سمجھنے والوں کو شکست دینا ہے،کلثوم نیاز بلوچ
کوئٹہ(یو این اے)نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں پارٹی کے الیکشن کیمپ پر حملہ کرنے والے لوگ جمہوریت کو پسند نہیں کرتے ہیں ایسے عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکے حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے الیکشن میں بلوچستان کو لاوارث اور مال غنیمت سمجھنے والوں کو شکست دینا ہے ووٹ کی طاقت سے ان سیاسی جماعتوں کو شکست دینی ہے جو صوبے کو بکاؤ مال سمجھتی ہے نعروں سے عوام کو تقسیم کرنے والوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونگے‘ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقوق کا ضامن ہے نیشنل پارٹی نے مختصر دور میں اقتدار میں آکر بلوچستان میں وہ کام کیا جو گزشتہ 75 سال سے کوئی نہیں کرسکا ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر پارٹی کے خواتین رہنماؤں سعدیہ بادینی اور دیگر بھی موجود تھیں‘کلثوم نیاز بلو چ کا کہنا تھاکہالیکشن میں بلوچستان کو لاوارث اور مال غنیمت سمجھنے والوں کو شکست دینا ہے ووٹ کی طاقت سے ان سیاسی جماعتوں کو شکست دینی ہے جو صوبے کو بکاؤ مال سمجھتی ہے نعروں سے عوام کو تقسیم کرنے والوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونگے نیشنل پارٹی برسر اقتدارآکر بلوچستان کے مسائل کو سیاسی گفت شنید اور اپنی سیاسی بصیرت سے حل کرنے کی کوشش کریگی بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہے نیشنل پارٹی کی سیاست بلوچستان کے عوام کی خوشحالی ترقی ہے بلوچستان میں خوشکن جزباتی نعروں اور دروغ گوہی کی سیاست نے بلوچستان کے محکوم عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے جزباتی نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بھول جاتے جب اقتدار ختم ہوتا ہے تو دوبارہ عوام کو جزباتی نعروں سے ورغلا کر عوام کو مایوس کرتے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقوق کا ضامن ہے کلثوم نیاز بلوچ کا کہنا تھا کہ خواتین کی سیاست میں آنا سب سے بڑی کامیابی ہے ہم چاہتے ہیں کہ خواتین بھی اپنی حقوق کیلئے گھر وں سے باہر نکلے اور ایک جمہوری انداز میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے عوام اور خاص کر خواتین 8 فروری کو آری کی نشان پر مہر لگا کر کامیابی کو یقینی بنائے۔