ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کریں،حاجی سیلاب خان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مظلوم اولسی تحریک کے نامزد اْمیدوار حلقہ پی بی 45-46حاجی سیلاب خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سْنی تحریک کے ساتھ ملکر نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور صوبے سے غربت مٹاتے ہوئے مظلوموں کا ساتھ دینے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں 8فروری کو عوام مٹکے پر مہر لگا کر چالیس سال سے آزمائے ہوئے نمائندوں کو مسترد کرکے مظلوم اْولسی تحریک کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان سْنی تحریک بلوچستان کے صدر حافظ محمد یوسف اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد رضوان کی جانب سے مظلوب اولسی تحریک کی صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی بی 39،40،45اور46 سے حمایت کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سْنی تحریک بلوچستان کے صدر حافظ محمد یوسف مسکانزئی اور محمد رضوان قادری نے 8فروری کو ہونیوالے انتخابات میں دوسری جماعتوں کے نمائندوں کو مسترد کرتے ہوئے حقیقی با مقصد اور مخلص نوجوان قیادت کو آگے لانے کیلئے حلقے کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے مظلوم اولسی تحریک کے چیئرمین حاجی محمد صادق ادوزئی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی بی 45/46سے نامزد اْمیدوار حاجی سیلاب خان ادوزئی کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں اور ہم یہ حمایت غیر مشروط طور پر کررہے ہیں کیونکہ دونوں شخصیات نے ملاقات کے دوران حلقے کی پسماندگی اور لوگوں کی مشکلات کے درد کو محسوس کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ گزشتہ 40سالوں سے منتخب نمائندوں نے حلقے کے لوگوں کو نظرانداز کرکے ذاتی مفادات اْٹھائے ہیں اسلئے ہم نے مشترکہ طور پر جماعت کے ذمہ داروں اور حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد اِنکی حمایت کررہے ہیں اور اْنکی کامیابی کیلئے بغیر کسی غرض کے کام کررہے ہیں اس موقع پر حاجی سیلاب خان ادوزئی نے پاکستان سْنی تحریک بلوچستان کے حافظ محمد یوسف اور محمد رضوان قادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِنکی حمایت ہمارے لئے بڑی اہلیت کی حامل ہے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی اور جمہوری ملک ہے یہاں پر آئین کے مطابق لوگوں کو حقوق ملنے چاہیں تاکہ اْنہیں زندگی کی ضروریات میسر آسکیں ہم نے تمام مکاتب فکر سمیت نوجوانوں کی بہتری حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے کام کرنا ہے تاکہ ترقی کو یقینی بنایا جاسکے سردار اور نوابوں کو قوم پر مسلط کرکے اْنکی کمزوریوں سے فائدہ اْٹھایا گیا جسکی وجہ سے لوگوں کے مسائل جوں کے توں ہیں ہم نے عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر غربت پسماندگی کو دور کرکے روزگار کی فراہمی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کریں ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان سْنی تحریک نے تحریک لبیک پاکستان کے اْمیدوار میدان میں ہونے کی وجہ سے اپنے اْمیدوار کھڑے نہیں کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے