پاکستان سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی جنگ ہر صورت جیتیں گے، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) سابق وفاقی وزیر ریلوے این اے252 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی جنگ ہر صورت جیتیں گے دہشت گردی کو جڑ سے خاتمہ کرکے عوام اور ملک کو امن وسکون دینگے تعلیم صحت زراعت مواصلات اور ابنوشی کے منصوبوں کو شروع اور اسے فروغ دینگے اسلام اور قوم پرستی کے نام قوم کو مزید اندھیرے اور دھوکے میں نہیں رکھ سکتی اکیسویں صدی ہے اور قوم بیدار اور باشعور ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنا منشور پیش کردیا ہے جو کہ قوم کی ترجمانی کرنے کے ساتھ ترقی و خوشحالی کا باعث بنی گی ہمارے علاوہ کسی کے پاس کوئی منشور نہیں محض زبانی جمع خرچ سے قوم کو بہلا یا نہیں جاسکتا نیب کے خاتمہ سے سیاستدانوں کو اب بلیک میلنگ سے چھٹکارہ مل جائیگا ہماری خوش نصیبی ہے کہ علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا سہرا قدرت نے شریف خاندان کے سر رکھا ہے ملک بھر کے منصوبے نوازشریف کی نشانیاں ہیں جو تختیوں کی محتاج نہیں، عوام کے ساتھ رشتہ مضبوط ہے، دراڑیں ڈالنے والوں کو اپنی کوششوں میں ناکامی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کے افتتاح اور شمولیتی تقاریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار یعقوب نے کہا کہ علاقے اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے، عوام کی محبتوں کا قرض چکاتے رہیں گے – انہوں نے کہا کہ لورالائی دکی سمیت پورے حلقے کے عوام نے ہمیشہ مجھ کو سرخرو کیا اور اس بار بھی اپنی محبت کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے حلقے میں شیر کو اپنا ووٹ دیکر مجھے کامیاب کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے