طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، حاجی رمضان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262سے نامزد امیدوار حاجی رمضان خان اچکزئی،حلقہ پی بی 40سے امیدوار صمد خان اچکزئی،انجینئر ہادی عسکری،عیسیٰ ہزارہ، عہدیہ بتول اوردیگر نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 8فروری کو مخالفین کو عبرتناک شکست ہو گی بلوچستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کے مسائل حل اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے،ہزارہ ٹاؤن پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ رہاہے انشاء اللہ عوام 8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخاب نشان ”تیر“ پرمہرلگاکرانہیں کامیاب بنائیں گے یہ بات انہوں نے اتوار کو ہزارہ ٹاؤن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری کی قیادت میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو بناء کسی کے سہارے ہمیشہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدارآئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو عوام کی طرف دیکھ رہی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں عوام اپنے ووٹوں سے ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو ان کی خدمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا 10نکاتی منشورعوام کے سامنے پیش کیا ہے دوسری سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی منشور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں اقتدارمیں آنے کی صورت یں ملک سے غربت کا خاتمہ کریں گے غریب عوامکو30لاکھ گھرمفت بناکردیئیجائیں گے اور عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں عوام 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان ’’تیر“ پر مہرلگاکر انہیں کامیاب بنائیں انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی برسراقتدارآکر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے