بی این پی عوامی دیہی علاقوں کی ترقّی کے لئے واضح پروگرام رکھتی ہے، میراسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیراہتمام سردار مجیب الرحمن ساجدی کی رہائشگاہ چتکان میں گرینڈ شمولیتی پروگرام سب تحصیل گچک سے سینکڑوں افراد کی سردار مجیب الرحمن ساجدی،ملا سراج احمد ملا جہانزیب،میر غلام سرور چیئرمین عصا میر محمد عالم ساجدی میر دلمراد عالیزئی، میردودا خان ساجدی کی سربراہی میں باپ پارٹی،جمعیت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شامل ہوگئے شمولیتی پروگرام کے مہمان خاص بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ تھے جبکہ دیگر اعزازی مہمانوں میں قومی اسمبلی کے امیدوار نوراحمد بلوچ حلقہ پی بی 30 ٹو سے امیدوار شکیل احمد قمبرانی ایڈوکیٹ محمد حسن مرکزی کمیٹی کے ارکین نثاراحمد حاجی محمد اکبر بلوچ حاجی محمد یسین زہری ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ تھے بی این پی عوامی میں سب تحصیل گچک سے شمولیت کرنے والے شخصیات کے نام سردار مجیب الرحمن ساجدی چیرمین عصاء محمد عالم ساجدی،میر غلام سرور،ملا جہانزیب،محمد سلیم،پزیراحمد مولوی محمد اسلام،ملا سراج احمد،عبدالواحد،نوربخش،مرادجان،میرجان عظیم،ناصر علی سمیت انکے 1500سو ہم خیال ساتھی دوست احباب ورشتہ دار شامل ہیں گرینڈ شمولیتی پروگرام سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ قومی اسمبلی کے امیدوار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نوراحمد بلوچ حلقہ پی بی 30 ٹو سے نامزد امیدوار شکیل احمد قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی دیہی علاقوں کی ترقّی کے لیے واضح پروگرام رکھتی ہے گچک چیدگی پنجگور روڑ کی منظوری بی این پی عوامی کی کوششوں سے ہوئی ہے جو علاقے کی ترقی پر ایک خوشگوار اثر چھوڑے گا اور گچک کے عوام کی سفری مشکلات بھی دور ہوسکیں گے مقررین نے کہا کہ سب تحصیل گچک کی پسماندگی غربت بے روزگاری کا احساس ہے اقتدار میں آکر سب تحصیل گچک اور دیگر کوچہ جاتی علاقوں میں تعلیم صحت زراعت امدورفت آبنوسی کے مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ کارکردگی کی بات کی ہے اور پنجگور کے عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کا کہا ہے عوام سے کہا ہے کہ وہ ہمارے اور نیشنل پارٹی کے ادوار کو ملا کر دیکھیں کہ کس پارٹی نے پنجگور کو اجتماعی سطح پر ترقی دی ہے اور کس نے عوام کی ترقی کے نام پر اقرباپروری اور عوامی فنڈز کو جاکر زاتی مقاصد کے لیے استعمال کرکے کرپشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ گچک کے عوام کو بی این پی عوامی میں شامل ہونے پر پیشمانی نہیں ہوگی انکے احساسات اور مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا گچک کو بھی پنجگور کے دیگر علاقوں کی طرح ترقیاتی دوڑ میں شامل کرکے گچک کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے جس طرح پنجگور کو ایک مثالی شہر بنانے کے لیے یہاں تعلیمی اداروں کا جھال بھچایا اسپورٹس کی ترقی کے لیے اسٹڈیم فٹسال بنائے گچک پنجگور چیدگی روڑ کو منظور کرایا جس پر کام آگلے دو ماہ میں شروع ہوجائے گا اسکے علاوہ شہر اور کوچہ جاتی علاقوں میں واٹر سپلائی اسکمیں منظور کروائے ہزاروں نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں میں نوکریاں بھی دلائیں اور انے والے وقتوں میں دیہی علاقوں کو بھی بنیادی سہولتیں فراہم کرینگے اور وہاں کے نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں بھی دلاوں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے