الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موٹروے پولیس نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موٹروے پولیس نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موٹروے پولیس نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے گزشتہ روز موٹروے پولیس کے 30 اہلکاروں کو الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر ٹرانسفر کیا گیا تھا الیکشن کمیشن نے پیشگی اجازت کے بغیر ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی لگا رکھی ہے۔