کوئٹہ،ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کےمطابق کوئٹہ میں ہر قسم کےعوامی اجتماع اور ریلی کے لئے این اوسی لازمی ہوگی ،کسی کو بھی نیشنل ہائی وے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

حکومت مخالف نعروں اورٹریفک میں خلل ڈالنےکی اجازت نہیں ہوگی، اسلحہ لہرانے اور لاوڈ اسپیکر پر بھی پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے