پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص قتل،لواحقین کا لاش کے ساتھ ڈی سی آفس کے باہر احتجاج
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص قتل لواحقین کا لاش کے ساتھ ڈی سی آفس کے باہر احتجاج قاتلوں کی گرفتار کا مطالبہ جس پر ڈپٹی کمشنر نے قاتلوں کی گرفتاری اور واقع کی انکوائری کی یقین دہانی کرادیا لواحقین نے دھرنا ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گچک میں قتل ہونے والے فدااحمد ولد جان محمد کے لواحقین نے واقع کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقتول فدااحمد کی لاش کے ساتھ دھرنا دیکر ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دیا اور مقتول کے قاتلوں اور انکے سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا لواحقین نے الزام لگایا کہ لیویز واقع سے متعلق جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے ضلعی انتظامیہ شفاف تحقیقات کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری کارروائی کرے لواحقین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے والدہ کے سامنے فدااحمد کو گولیاں مار کر قتل کیا۔