ن لیگ ہماری کار کردگی پر الیکشن لڑرہی ہے قوم نے 3 بار نواز شریف کو دیکھا یہ کتنا سچا نواز ہے،بلاول بھٹو

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)پشاورمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نےجلسےسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنی نہیں ہماری کارکردگی پرالیکشن لڑرہی ہےقوم نے3بارنوازشریف کودیکھا،یہ کتناسچا نوازہے۔

پشاورمیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم سب سےپہلےشروع ہوئی ہےالیکشن قریب آتے جا رہے ہیں، موسم بھی اچھا ہےانکاکیاہوگاجوسردی کی وجہ سےالیکشن نہیں لڑناچاہتےتھے؟ان کا کیا ہوگا جو ڈر کے مارے الیکشن سے بھاگتے رہے؟جیالوں کی ہمت اورجدوجہدکی وجہ سےسب کوالیکشن لڑناپڑرہاہےپیپلزپارٹی ملک کے کونے کونے میں جارہی ہےکیاپیپلزپارٹی کو سیکیورٹی تھریٹس نہیں؟ فرق صرف اتناہی ہم ڈرنےاوربھاگنےوالے نہیں ہیں ہم ملک کو بچانے کیلئے الیکشن لڑرہے ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپی ٹی آئی نےنفرت اورتقسیم کی سیاست کی ہےپرانےسیاستدان ملک کو90کی دہائی میں دھکیلناچاہتےہیںسیاسی مخالفین کی بہنوں،بیٹیوں کوگرفتارنہیں ہونےدوں گاآپ آج جوکروارہےہیں کل وہی آپ کے ساتھ ہوگا یہ مکافات عمل ہے،کل آپ کے ساتھ ایسا ہی ہوگاوہی جماعت جس نےآصف زرداری کوجیل میں ڈلوایا،تشددکرایااپنی آنکھوں سے دیکھا اس جماعت کےساتھ وہی سب کچھ ہواہم بانی پی ٹی آئی کوکہتےتھےنفرت کی سیاست نہ کرو کہتاتھامیں سب کوجیل میں ڈال دوں گا،اب خودجیل میں ہے۔

بلاول بھٹو کا جلسے میں خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتاتھاکسی کواین آراورنہیں دوں گا کہتاتھاکسی سےبات کرنےکو تیار نہیں اب ہرایک سےبات کوتیارہےمسئلہ یہ ہےکہ اب اس سےبات کرنےکوکوئی تیارنہیں سرپرائزکہہ کراپنی ہی صوبائی حکومتوں کوختم کیا،کیسالگاسرپرائز؟بانی پی ٹی آئی نےخودفیصلہ کیاتھاتشددکی سیاست کواپناناہےوہی سیم پیج کی سیاست بانی پی ٹی آئی کےگلے پڑگئی۔

سابقہ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غیرجمہوری سیاست اپنانےکافیصلہ بانی پی ٹی آئی کااپناتھا بانی پی ٹی آئی خودجیل میں ہے،اس کےاپنےمسئلے ہیںاب شایدجیل میں احساس ہواہوگاایسے ملک نہیں چل سکتاایک جماعت اپنی نہیں ہماری کارکردگی پرالیکشن لڑرہی ہےوہ کہتےہیں سچےنوازکاسچامنشور،قوم نے3بارنوازشریف کودیکھا،یہ کتناسچا نوازہے؟کہتےہیں ایٹم بم نوازشریف نےبنایا،ان کاسچ تودیکھو،ن لیگ نےسی پیک کاپیسہ اورنج لائن ٹرین پرضائع کردیا،کہتےہیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام بھی نوازشریف لائے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ قدرتی آفات میں کسانوں کےنقصانات کوپوراکریں گےپیپلزپارٹی پرالزامات وقت کےساتھ غلط ثابت ہوتےہیںنوجوانوں کویوتھ کارڈکےذریعےعزت سےروزگارتک امداد دینگےہرضلع میں یونیورسٹی اورکیمپس قائم کریں گےمفت اورمعیاری اسپتال قائم کریں گےجہاں کسی کارڈکی ضرورت نہیں ہوگی یوسی کی سطح پربھوک مٹاؤپروگرام شروع کروں گاپروگرام پرعمل کیلئےنفرت،تقسیم کی سیاست دفن کرنی ہوگی میں انتقام ،نفرت اورتقسیم کی سیاست نہیں کروں گا،جنھوں نےبےنظیرپرظلم کیااسکی اپنی بیٹی اسکاشکارہوئی ہےدوسروں کوجیل میں ڈالنےوالاآج خودجیل میں ہےمذاکرات نہ کرنےوالاآج خود بیٹھنے کےلئےبےچین ہےسرپرائزدینےوالےآپ کوسرپرائز کیسالگ رہاہے10سال تک اقتدارکےخواب دیکھنےوالےآج کہاں ہیں؟

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواسےورکرزکنونشن کاآغا زکیاتھاپنجاب،بلوچستان اورسندھ کادورہ کرکےواپس آیاہوں،سردی کابہانہ کرلےبھاگنےوالےہماری وجہ سےالیکشن لڑرہےہیںمخالفین سیکیورٹی رسک کابہانہ بناکرالیکشن سےبھاگ رہےہیںاس سےکہتاہوں کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیںیہ سر کٹ تو سکتا ہے جھک نہیں سکتاعوام کومشکل سےنکالنےکیلئےالیکشن لڑرہےہیںدہشتگردی کاخطرہ پھرنظرآرہاہےتودوسری طرف معاشی مشکلات ہیں،نفرت کی سیاست اور تقسیم سے پورا معاشرہ انتشار کا شکار ہےبھائی بھائی سےلڑرہاہے،سیاسی اختلاف کوذاتی جنگ بنادیاگیاعوامی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے منشور دیا۔

انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی،غربت اوربےروزگاری پر10نکاتی منشوردیاہےایسامعاشی انقلاب لائیں گےکہ ہرایک کی آمدنی دُگنی ہوگی تین سو یونٹ سولر بجلی مفت دیں گے تیس لاکھ گھر مفت بنا کر دیں گےتمام کچی آبادیوں کو ریگولیرائز کریں گےخواتین کی ایسی خدمت کروں گاجولوگ اپنی والدہ کی کرتےہیں مزدوروں ،کسانوں اورنوجوانوں کیلئے بےنظیر کارڈکا اجرا کریں گےتعلیم،صحت،پنشن سےمظلوموں کی خدمت کریں گےمزدورکارڈ کے ذریعے محنت کشوں کی خدمت کریں گے،ملک میں کسان کارڈکےذریعےزرعی انقلاب لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے