سردارعارف خان نیچاری کا حاجی رمضان اچکزئی کی حمایت کااعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی رہنما سردارعارف خان نیچاری نے گزشتہ روزخورشید لیبر ہال میں آکر اپنے درجنوں کارکنوں کے ساتھ این اے 262 سے قومی اسمبلی کے امیدوار مزدور رہنما حاجی محمد رمضان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر حاجی خان زما ن مرکزی رہنما عابد بٹ حاجی سعد اللہ خان نجیب اللہ مری حاجی عزیز اللہ حسن بلوچ ملک نصیر درانی اور دیگر مزدور تنظیموں اور فیڈریشنوں کے افراد بھی موجود تھے اس موقع پر حاجی محمد رمضان نے خطاب کرتے ہوئیفیڈریشن قائدین مزدور رہنما حاجی بشیر احمد رند خان زمان عارف خان نیچاری حاجی عبدالعزیز شاہوانی قاسم خان اور دیگر مزدور رہنماں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے این اے 262 پر اپنے مزدوروں کے نمائندہ اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ پر الیکشن کی حمایت کی ہے اور حلقے میں تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے مزور رہنما خان زمان عارف خان نیچاری عابد بٹ حاجی عزیز اللہ نیخطاب کرتے ہوئے این اے 262 کے حلقے میں ملازمین محنت کش طبقہ کی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے